Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 26, 2021 04:16 pm views : 201

Location : Domestic Place

Lahore- Inflation was increased to overcome crises, PM Imran
  • Urdu

لاہور، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انوائرمنٹلسٹ خود کو سمجھتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے، آؤٹ آف دی باکس کا مقصد پرانی سوچ سے باہر نکلنا ہے۔اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں، ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہو چکا تھا، روپیہ نیچے آیا تو منہگائی بڑھی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے آمدنی بڑھانی ہے اور خرچے کم کرنے ہیں، جب ایئر پورٹ ڈی نوٹیفائی ہوگا تو یہ اکنامک حب بن سکتا ہے، لاہور پھیلتا جارہا ہے اسے روکنے کیلئے ورٹیکل اوپر جانا پڑے گا جبکہ ہمارا زیر زمین پانی بھی آلودہ ہورہا ہے، یہاں پانی کا بڑا مسئلہ ہوگا۔راوی سٹی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبہ پاکستان کیلئے ویلتھ جنریٹ کرے گا، چھ ہزار ارب روپیہ یہاں سے جنریٹ ہوگا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہا جارہا ہے یہاں درخت کٹ رہے ہیں، کسی نے آج تک پاکستان میں درخت لگانے کا نہیں سوچا تھا، پاکستان میں بڑے بڑے جنگل ختم ہوگئے۔جنگلوں کی زمینوں پر قبضے ہوگئے، پہلی دفعہ درخت لگانے کا ہم نے سوچا، کے پی کے میں درخت لگائے۔درخت اُگانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی لا رہے ہیں، ہم نے سب سے پہلے ملک میں شجرکاری مہم کا سوچا جبکہ پانچ چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ  میں ہمیشہ کہتا ہوں ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔راوی اربن پراجیکٹ اور اس منصوبے میں اوورسیز کا بڑا انٹرسٹ ہے۔پہلی بارملکی تاریخ میں کوشش ہورہی ہے تنخواہ دار کےلیے گھر بنائے جائیں، پوری کوشش کررہے ہیں بینک چھوٹے ملازمین کو قرض دیں۔پاکستانی کی تاریخ میں پہلی بار مزدور طبقہ کے لیے گھر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved