Feb 26, 2021 04:19 pm
views : 226
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan and Iraq pledged to work together for security and stability in the region
اسلام آباد، پاکستان اور عراق نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کردیا
پاکستان اور عراق نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون الجبوری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دفتر خارجہ آمد پر عراقی وزیر دفاع کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جمال بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے مابین گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں۔پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان اور عراق کے درمیان، ترقیاتی، دفاعی و باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے خطہ میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، عراق کے وزیر دفاع نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔