Feb 26, 2021 04:21 pm
views : 212
Location : South Waziristan
Rawalpindi- Security forces kill TTP commander, ISPR
راولپنڈی، جنوبی وزیرستان میں طالبان کا اہم کمانڈر جہنم واصل
جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے دوران پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گرد طالبان کمانڈر نورستان کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اور مارشل آرٹس کا ماہر تھا، نورستان دو ہزار سات میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا،اسی سال دہشتگرد نورستان نے شوال میں ساتھیوں کیساتھ ایف سی پوسٹ پرحملہ کیا تھا، ایف سی چیک پوسٹ حملےمیں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نورستان کے دو ہزار نو میں خسیرا میں آئی ای ڈی حملےمیں بارہ اہلکار شہید ہوئے تھے، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نے اسی سال شکئی کیمپ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد نورستان عرف حسن بابا آئی ای ڈی کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا، نورستان کے2010میں آئی ای ڈی شکئی حملے میں 2اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ دہشتگرد کی جانب سے وانا میں آرمی کی ٹیم پر حملے میں 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔