Feb 26, 2021 04:35 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- OGRA recommends increase in petroleum prices by up to Rs20
اسلام آباد، ملک میں چار دن بعد پیٹرولیم بم گرانے کی تیاریاں جاری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین تیس روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بیس روپے سات پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں انیس روپے اکسٹھ پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی سترہ روپے ستانوے پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی اٹھارہ روپے چھتیس پیسے ہے، اور موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت چھ روپے فی لیٹر بڑھے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔