Feb 26, 2021 04:41 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Lahore- Ben Dunk has expressed confidence in the security arrangements in Pakistan
لاہور، بین ڈنک نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہارکردیا، آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا
آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان آسٹریلیا دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ انیس سو اتھانوے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کراؤڈ شاندار ہوتا ہے اور انہیں امید ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستانی کراؤڈ کے سامنے کھیل کر لطف اندوز ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی میزبانی کے بھی معترف ہیں۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے چھٹے ایڈیشن سے پہلے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پاکستان آنا خوش آئند تھا۔
لاہور قلندرز میں اپنی شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل ایس پی ایل کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم گذشتہ سال ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم رہی تھی اور انہوں نےگذشتہ ایڈیشن کے گیارہ میچوں میں 37.50کی اوسط سے تین سو رنز بنائے تھے۔ اس دوران اُن کا اسٹرائیک ریٹ167.59 رہا تھا۔
انہوں نے لاہور کو بہترین شہر قراریتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 14میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، اس میں ایونٹ کا فائنل بھی شامل ہے، جس پر وہ بہت پرجوش ہیں۔