Feb 27, 2021 05:15 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 33 Pakistanis, infects 1,315 in one day
کراچی، مہلک کورونا وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تینتیس افراد کی زندگیاں بجھادیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، بلوچستان میں 19 ہزار 38، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 106 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 12 ہزار 918 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 86 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 44 ہزار 406 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 337، سندھ میں 4 ہزار 335، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 70، اسلام آباد میں 496، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 297 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہوگئی۔