Feb 27, 2021 05:17 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Islamabad- President and PM congratulates nation, salutes armed forces on 2nd anniversary of Operation Swift Retort
اسلام آباد، صدر مملکت اور وزیراعظم کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم اور افواج کو مبارکباد
صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن مظلوم عوام کشمیر کی قربانی کی قیمت پر نہیں۔ اپنے علاقے میں بھارتی طیارے گرا کر ہم نے تمام جارحیت پسندوں کے خلاف عزم اور برتری کا مظاہرہ کیا۔ میں اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان نے ایل او سی کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیشرفت کیلئے ایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔
ستائیس فروری دوہزار انیس کے روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کی مناسبت سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ستائیس فروری پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے، یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم و حوصلہ تھا کیونکہ پرعزم قوم کا ہمت اور حوصلہ ہی فتح دیتا ہے۔