Feb 27, 2021 05:19 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Nation celebrated Surprise Day today as tribute to PAF's retaliatory attack against India
اسلام آباد، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر دارالحکومت میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا
ستائیس فروری دوہزار انیس کو پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شان دار مظاہرہ کیا تو ان کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور دلوں پر رعب و ہیبت طاری ہوگئی۔ شائقین نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خوب داد دی۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں سلامتی چاہتی ہے، دنیا نے دیکھا پاکستان نے امن کیلیے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، اپنی ذمے داریاں جانتے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
مجاہد انور خان نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے ہماری افواج نے وطن کا بھرپور دفاع کیا، ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنے دفاع سے بے خبر نہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔