Feb 27, 2021 05:24 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Lahore- no reason for Pak-India to continue hostility, Indian pilot Abhinand
لاہور، کشمیریوں کیساتھ کیا ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہیئے، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا بیان منظر عام پر آگیا
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا بیان منظرعام پر آگیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں امن لانے کیلئے کیا کرنا چاہیئے، لیکن امن ہونا چاہیئے، کسی عداوت کو جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہیئے، پاک فوج کوبہت پیشہ ورانہ اور نڈر پایا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے، مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، جب گرا تو مجھے پتہ نہیں تھا پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت میں، مجھے چوٹ لگی، جو کافی گہری تھی اور میں ہل نہیں پا رہا تھا۔
ابھی نندن کا کہنا تھا کہ جب مُجھے لگا، اپنے مُلک میں نہیں ہوں تو بھاگنے کی کوشش کی، میرے پیچھے لوگ آئے اور اُن کا جوش کافی زیادہ تھا، وہ لوگ چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں، اُسی لمحے پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے، انھوں نے مجھے پکڑا اور وہاں سے بچایا، پھر وہ مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ پاک فوج بہت پیشہ وارانہ اور قابل تعریف ہے، مجھے دشمنیاں پروان چڑھانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، چاہتا ہوں ہمارے دیس میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں۔