Mar 01, 2021 12:55 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,392 new coronavirus cases, 36 deaths
کراچی، مہلک کورونا وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھتیس زندگیاں اجاڑ دیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو بانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ باہتر ہزار چون، سندھ میں دو لاکھ اٹھاون ہزار دو سو چھیاسٹھ، خیبر پختونخوا میں باہتر ہزار چار سو چوبیس، بلوچستان میں انیس ہزار اننچاس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو چھپن، اسلام آباد میں چوالیس ہزار تین سو تہتر جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار دو سو تینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک نواسی لاکھ نوے ہزار ایک سو چہتر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتیس ہزار تین سو اڑتیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ چھیالیس ہزار تین سو اکہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار پانچ سو اڑسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چھتیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار آٹھ سو چھیانوےہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار تین سو تیرسٹھ، سندھ میں چار ہزار تین سو پچاس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار اناسی، اسلام آباد میں پانچ سو ایک، بلوچستان میں دوسو، گلگت بلتستان میں ایک سو دواور آزاد کشمیر میں تین سو ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔