Mar 01, 2021 12:56 pm
views : 222
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Senate elections to be held through secret ballot under Article 226, Supreme Court
اسلام آباد، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا، سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، صدارتی آرڈیننس ختم ہوگیا
تاریخ پہ تاریخ تاریخ پہ تاریخ، اب نہیں دی جائے گی مزید تاریخ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔ عدالت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے کا فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے دیا جبکہ جسٹس یحیٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل دوسو چھبیس کے تحت سینیٹ الیکشن خفیہ ہوں گے تاہم ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، تفصلی وجوہات بعد میں دی جائیں گی۔
حکومتی اراکین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے احترام سے ادارے مضبوط ہوں گے، اپوزیشن الیکشن متنازعہ بنانا چاہتی ہے جبکہ حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہوئی ہے اب صدر مملکت کو آرڈیننس فیکٹری بند کردینی چاہئے۔
سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور آدھے ارکان نئے منتخب ہوکر آتے ہیں۔ اِس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب سے 12 سینٹرز کا انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11 سیینیٹرز منتخب ہوں گے جبکہ فاٹا سے 4 اور اسلام آباد سے 2 ارکان ایوانِ بالا کا حصہ بنیں گے۔