Mar 01, 2021 06:56 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Lahore- Superiority of constitution over tricks of vote thieves proved again, Maryam Nawaz
لاہور، ثابت ہو گیا کہ آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز کہتی ہیں کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا کہ سازشی آرڈیننسز سے آئین بہت بالاتر ہے۔
سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے آنے پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔