Mar 01, 2021 07:00 pm
views : 214
Location : National Stadium
Karachi- I am very happy to be back in Islamabad United, says Iftikhar Ahmed
کراچی، مجھے تنقید سے پریشانی نہیں بلکہ مزید محنت کی ترغیب ملتی ہے،افتخار احمد کہتے ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر بہت خوش ہوں
آلراؤنڈر افتخاراحمد ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نےایڈیشن 2018 میں ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر دو مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ (2016،2018) کا حصہ بن گئے ہیں۔
افتخار احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی اچھی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنی نظریں اب رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز کرلی ہیں۔میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار اکیس میں عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم ہوں۔
افتخار نے 2018میں اسلام یونائیٹڈ کی طرف سے ڈبیو کیا تھا ،اگلے سال انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ میچوں میں 82رنز بنائے،جس میں ایک 44رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی شامل تھی۔
رواں ایڈیشن میں مڈل آرڈر بیٹسمین اپنے پہلے میچ میں صرف ایک رن ہی بناسکے تاہم دوسرے میچ میں انہوں نے متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا۔