Mar 01, 2021 07:05 pm
views : 206
Location : National Stadium
Karachi- Pakistan Super League Six matches are in full swing
کراچی، پاکستان سپر لیگ سکس کے میچز اپنی آب وتاب سے جاری ہیں، ٹیموں کے مابین سنسی خیز مقابلے شائقین کرکٹ کی دلچسپی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید اضافہ کررہے ہیں
پاکستان سپر لیگ (سکس) میں شامل ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ فتح کا تاج سر پر سجانے کیلئے تمام ٹیمیں سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔
پی ایس ایل سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔
تین میں سے دو میچز جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور اب تک کوئی فتح حاصل نہ کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آمنا سامنا ہوگا، گلیڈی ایٹرز کو پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے میچ جیتنا ہوگا۔
پی ایس ایل کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی فتح کا انتظار ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کی واضح برتری ہے، گیارہ مقابلوں میں سے کوئٹہ کو سات جبکہ اسلام آباد کو چار فتوحات ملیں۔
پی ایس ایل سکس کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رنز بنائے جس پر لاہور قلندرز نے ایک سو ستاسی رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر انیس ویں اوور میں پورا کیا۔