Mar 01, 2021 07:07 pm
views : 205
Location : National Stadium
Karachi- Islamabad United player's corona test came positive, match between Quetta Gladiators and Islamabad United postponed
کراچی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہونے والا میچ مؤخر ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کےدرمیان ہونے والا بارہواں میچ تاخیر کا شکار ہوگیا کیونکہ اسلام آباد کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ڈیل اسٹین پی ایس ایل میچ کے دوران کمنٹیٹر کے ذاتی نوعیت کے تبصرے پر برہم ہوگئے۔
کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد ٹیموں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے، ہوٹل میں ٹیم کےکھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ تاخیر کا شکار ہوگیا، جس ٹیم کےکھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاس کے تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کا ٹیسٹ اتوار کو مثبت آیا تھا، اسے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، کھلاڑی کو پی ایس ایل میں شرکت کرنے کے لیے2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں، دوسری ٹیم کے ٹیسٹ بھی جلد لیے جائیں گے۔
دیگر چار ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ بھی جلد لیے جانے کا امکان ہے۔