Mar 02, 2021 03:47 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,163 new coronavirus cases, 42 deaths
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بیالیس زندگیاں نگل لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار 683، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 412، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 615 بلوچستان میں 19 ہزار 66، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 280 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 22 ہزار 124 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 948 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 47 ہزار 406 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 529 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 391، سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 85، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 306 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔