Mar 02, 2021 03:56 pm
views : 229
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- ECP decides to conduct Senate polls as per past practice
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرانے طریقہ سے سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ وقت کم ہونے کے باعث طریقہ کار نہیں بدلا جاسکتا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں چاروں الیکشن کمیشن ارکان نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر عملدرآمد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی اور چار ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوں گے، سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر ماضی کی طرح کا ہوگا۔
انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد سینیٹ انتخابات کیلئے میدان سج گیا۔ الیکشن کمیشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں غیر قانونی ہوں گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔