Mar 02, 2021 03:58 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Indian plane makes emergency landing in Karachi after passenger dies on board
کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،حکام کا کہنا ہے طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ہی مسافر جاں بحق ہوگیا تھا
پڑوسی ملک بھارت کی نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز سکس ای 1412 شارجہ سے لکھنؤ جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ مسافر کی حالت کو دیکھتے ہوئے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو اتارنے کی اجازت مانگی۔
پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔
کراچی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان نامی جس بھارتی مسافر کے لیے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی وہ طیارے میں ہی خالق حقیقی سے جاملا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق، دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کیلئے روانہ ہوگیا۔