Mar 02, 2021 04:00 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- PTI MPAs attack disgruntled party members in Sindh Assembly
کراچی، پی ٹی آئی اراکین نے منحرف ساتھیوں کی پٹائی لگادی،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے
سندھ اسمبلی کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے اپنے تین منحرف ساتھیوں پر حملہ کردیا گیا۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے سندھ اسمبلی پہنچے، کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے رجسٹر میں حاضری لگوائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔
پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جبکہ پیپلزپارٹی اراکین کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کی گئی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن تحریک انصاف سدرہ عمران اور کیماڑی سے منتخب رکن اسمبلی شاہنواز جدون کو دھکے دیئے گئے۔
ویڈیو میں سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران رکن پی ٹی آئی سعید آفریدی کو صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کو زمین پر گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔