Mar 02, 2021 04:03 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- Foreign diplomat's car runs over 26-year-old in Capital
اسلام آباد میں سعودی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا
وفاقی دارالحکومت میں سعودی سفارت کار کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں سعودی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے پمز اسپتال منتقل جبکہ گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فرنیچر کاکام کرتاتھا، گاڑی میں سوار سفارت کار فیصل بن تراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فیصل ب تراد سعودی سفارتخانہ میں انٹرن شپ ایمبیسیڈرہے۔