Mar 02, 2021 04:10 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- Abdul Razzaq has termed PSL as the best league in the world
کراچی، سابق پاکستانی کرکٹر آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کومل رہی ہے، تمام ٹیموں کا کمیی نیشن بہت زبردست ہے،کسی بھی ٹیم کے بارےمیں پہلے سے یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ کون سے ٹیم جیتے گی، بیٹنگ، بولنگ میں کانٹے کےمقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اب تک ہونے والے تمام میچز میں یہ ہی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جو ٹیم پہلے بولنگ کرتی ہے، اسے ایڈوانٹیج ملتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں بھی ہر ٹیم بعد میں بیٹنگ کو ترجیح دے رہی ہے، کراچی کے بعد لاہور میں میچز کا انتظارہے، یہاں اسٹیڈیم جاکرمیچز میں بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
سابق اسپنر عبدالرحمان کے مطابق پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، ہائی سکورنگ میچز میں بھی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہدف حاصل کررہی ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے جاندار مقابلے ہورہے ہیں۔ لاہور اور کراچی کے درمیان میچ میں جنون، ٹکڑ، جوش وخروش، مقابلہ بازی سمیت وہ سب کچھ نظر آیا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا حسن ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بہت خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پی ایس ایل ٹیم کو فائدہ ہوگا بلکہ کھیل کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت لاہور قلندرز ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہائی سکورنگ میچز سے لیگ کو بہت مقبولیت مل رہی ہے، پاکستان کا نام بھی دنیا میں روشن ہورہا ہے۔