Mar 03, 2021 05:25 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,388 new coronavirus cases, 75 deaths
کراچی، کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے مزید پچھتر زندگیوں کا خاتمہ کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو اٹھاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ تہتر ہزار تین سو پچانوے، سندھ میں دو لاکھ اٹھاون ہزار چھ سو اناسی، خیبر پختونخوا میں باہتر ہزار آٹھ سو ایک، بلوچستان میں انیس ہزار چہتر، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو چھپن، اسلام آباد میں چوالیس ہزار چھ سو نوے جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار تین سو انیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک نوے لاکھ پچپن ہزار انہتر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بتیس ہزار نوسو پینتالیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ چون ہزار دو سو پچپن مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار پانچ سو اکسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں پچھتر افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار تیرہ ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چار سو اکتالیس، سندھ میں چار ہزار تین سو باہتر، خیبر پختونخوا میں دو ہزار اکیانوے، اسلام آباد میں پانچ سو ایک، بلوچستان میں دوسو، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں تین سو چھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔