Mar 03, 2021 05:30 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad- Prime Minister Imran Khan Angry on Sheryar Afridi
اسلام آباد، وزیر مملکت کا ووٹ ضائع ہوگیا، وزیرِ اعظم سخت ناراض، عمران خان نے شہریار آفریدی کو کھری کھری سنادیں
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئے تھی۔آپ کو نہیں پتہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کر دی؟
اس موقع پر شہر یار آفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔شہریار آفریدی کی جانب سے دوسرے بیلٹ پیپر کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست بھی دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالنے کے بعد درخواست دی ہے، تاہم بیلٹ پیپر پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر دستخط کر دینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائے گا، ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے غلطی کا پتہ لگنے پر آر او نیا بیلٹ پیپر دے سکتا ہے، ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔