Mar 03, 2021 05:32 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- If PDM has to lose, then lose with dignity, says Zartaj Gull
اسلام آباد، پی ڈی ایم کو ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل کہتی ہیں پی ڈی ایم نے ہر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈالا ہے
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ہر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈالا ہے، ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا کبھی ادھر سے ادھر نہیں جاسکتا، ہم ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جیت کے حوالے سے پُرامید ہیں اور جیت ہماری ہی ہوگی، ڈاکو اور چور وکٹری کا نشان بناکر آتے ہیں۔
زرتاج گل نے مطالبہ کیا کہ سید حیدرگیلانی کی فوری طور پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے اعتراف کرلیا، یہ ان کے لیے شرم کا مقام ہے۔