Mar 03, 2021 06:35 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- PSL-6, Karachi Kings beat Peshawar Zalmi
کراچی، پاکستان سپر لیگ سکس کے میچز اپنی آب وتاب سے جاری ہیں،پی ایس ایل میں شامل ٹیمیں معرکہ سر کرنے کیلئے تابر توڑ کاوشیں کرنے لگیں
پاکستان سپر لیگ (سکس) میں شامل ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ فتح کا تاج سر پر سجانے کیلئے تمام ٹیمیں سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔
پی ایس ایل سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ تین کامیابیوں کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔
پی ایس ایل سکس کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
دوسری طرف پی ایس ایل کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔