Mar 03, 2021 06:48 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Gilani vs Shaikh, PDM scores major victory over PTI in key Senate battle
اسلام آباد، سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، پی ڈی ایم نے میدان مار لیا، یوسف رضا گیلانی کامیاب، عبدالحفیظ شیخ ناکام ہوگئے
سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی رکن عبدالحفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کردیا۔
عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے کو ہی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سب سے بڑا اور اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔
سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواکی صوبائی اسمبلیوں میں ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی شفیق آرائیں نے پہلا ووٹ جبکہ اس کے بعد فیصل واوڈا نے ووٹ ڈالا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ڈالا جنہوں نے اسمبلی ہال میں آمد کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات بھی کی۔
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی جنرل نشست پر انتخاب لڑ رہے تھے جبکہ خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد اور پاکستان مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر مدِمقابل آئیں۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی بارہ نشستوں کیلئے پچیس امیدوار، بلوچستان سے چھبیس امیدوار اور صوبہ سندھ سے سترہ امیدوار میدان میں اترے۔