Mar 04, 2021 02:45 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 63 Pakistanis, infects 1,519 in one day
کراچی، کورونا وباء کا ایک اور ہلاکت خیز دن،وائرس گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چونسٹھ زندگی نگل گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 519 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 191، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 904، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 44 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 97 ہزار 413 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 473 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 480، سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 96، اسلام آباد میں 503، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 307 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔