Mar 04, 2021 02:50 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- PCB postpones PSL 6 with immediate effect due to covid-19
کراچی، شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، پاکستان سپر لیگ سکس ملتوی کردیا گیا، پی سی بی کو یہ اقدام کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اٹھانا پڑا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کو ملتوی کر دیا۔جس کے باعث شائقین کرکٹ نہ صرف مایوس ہوگئے ہیں بلکہ عرصہ دراز بعد آباد ہونے والے پاکستانی کھیل کے میدان بھی پھر سے ویران ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مالکان کی ورچوئل میٹنگ میں کرکٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کوملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج کر ملکی کھلاڑیوں سے لیگ کروانے کا آپشن بھی زیر بحث آیا جبکہ لاہور کے میچز کراچی شفٹ کرنے پر بھی اتفاق نہ ہوا جس پر لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے قبل 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی ہے، متاثرہ کھلاڑی 10روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کے مجموعی طور پر 7 ارکان کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ سپر لیگ 6 کے اب تک 14 میچ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ برس ہونے والا سپر لیگ ایڈیشن بھی کورونا کے سبب ملتوی کر دیا گیا تھا۔