وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کودورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کودورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75سالہ جشن کی تیاریاں جاری ہے ، پی ٹی آئی رہنمازلفی بخاری کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں زلفی بخاری نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سےتہنیتی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کیجانب سےشہزادہ چارلس کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کےدورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں، ہم امیدکرتےہیں رواں سال آپ جلدپاکستان کادورہ کریں گے، دورہ ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنےکی عالمی کاوشوں کیلئےکارگرثابت ہوگا۔
شہزادہ چارلس نے وزیراعظم اور زلفی بخاری کا دورہ پاکستان کی دعوت اور افغانستان سےبرطانوی شہریوں کےانخلا پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کےبرطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔
پرنس آف ویلز نے خطے میں امن واستحکام کےلیےپاکستان کےمثبت کردارکوسراہتے ہوئے وزیراعظم کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے جی 13منصوبے میں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلق حکام کی باز پرس کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے منصوبے جی13 کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے سرپرائز دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے۔