لاہور میں نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، کل بھی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 2023 تک ہمارے ساتھ ہیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ان کا کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، ہم بھی ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت بھی اتنا دور نہیں ہے، الیکشن کا وقت آ جائے گا تو سب دیکھ لیں گے کہ کون کس کے ساتھ ہے.
طلبہ کی وجہ سے اس ملک میں روشنی اور امید کی ایک کرن ہے، ایک ٹیچر ایک وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے زیادہ اہم ہے۔