پی ایس ایل سیون میں ملتان
سلطان کی جیت کا سلسلہ جاری ، پشاور زلمی کو بیالیس رنز سے شکست، ملتان
سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل چھٹی جیت
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو42 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح اپنے نام کرلی ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
183 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حیدر علی نے اننگز کا آغاز کیا مگر دونوں بیٹر ہی جلد پویلین لوٹ گئے۔
کامران اکمل 4، حیدر علی1، لیام لیونگسٹون24، شعیب ملک 44، حسین طلعت 4، ردرفورڈ 21، وہاب ریاض 1، محمد عمر صفر اور بین کٹنگ 23 اور سلمان ارشاد 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
فاتح ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی اور خوشدل شاہ نے3،3 ، شاہنواز دھانی نے 2، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے 183 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 140 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔