احتساب
عدالت کے جج محمد ساجد علی نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لیگی رہنما راجہ
قمر السلام سمیت 16 ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لیگی رہنما راجہ قمر السلام سمیت 16 ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نیب صاف پانی پروجیکٹ میں کوئی خلاف ورزی یا لاقانونیت ثابت نہیں کرسکا، سروے کی اسیسمنٹ سے لیکر منصوبہ مکمل ہونے تک پیپرا رولز اور قوانین پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صاف پانی منصوبہ میں جو بھی تبدیلی کی گئی متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات اور منظوری سے کی گئی، جن کامقصد منصوبے کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہچانا تھا، جبکہ متعلقہ کمیٹیوں نے بھی اس بات کو یقینی بنایا کہ منصوبے میں تبدیلیوں سے پروجیکٹ کی اصل لاگت میں اضافہ نہ ہو۔ عدالت قمر اسلام راجہ،وسیم اجمل ،خالد ندیم ،ظہور احمد سمیت 16 ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرتی ہے، تاہم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد سمیت دیگر دو ملزمان کو اشتہاری برقرار رکھتی ہے۔