پی ایس
ایل سیون دوسرے راؤنڈ میں آج ایک میچ شیڈول ہے
پی ایس ایل سیون دوسرے راؤنڈ میں آج ایک میچ شیڈول ہے۔ اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ آج شام اسلام آبا د یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈ ایٹرز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور پلان فائنل کرلیے گئے۔ پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیڈ کو جوائن کر لیا۔ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے خلاف ہائی اسکورنگ میچ جیتنے والی ٹیم کوئٹہ نے ایک مرتبہ پھر جیسن رائے سے وننگ پرفارمنس کی امید لگا لی ہے۔ آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے۔ گلیڈی ایٹرز کو تین مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شائقین کرکٹ سپر لیگ کے ایک اور سپر مقابلے کے لیے پر جوش ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن ان دنوں لاہور میں جاری ہے،34 میں سے 17 میچز مکمل ہو چکے،گزشتہ روز پی سی بی نے تمام شریک کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70 فیصد رقم بذریعہ چیک ادا کردی،پاکستانی کھلاڑیوں کو روپے میں ادائیگی ہوئی، غیرملکی کرکٹرز کے معاوضوں کی رقم ڈالر میں تقسیم کر کے دی گئی،اس میں سے واجب الادا ٹیکس کی رقم منہا کر لی گئی۔ معاوضوں کا باقی30فیصد حصہ ایونٹ ختم ہونے کے بعد6 ہفتوں میں دینا ہوگا،پی سی بی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ابتدا سے ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنا ایک معیار قائم کیا ہے، ہم معاوضوں میں کبھی تاخیر نہیں کرتے کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں نہ صرف ایونٹ بلکہ ملک کا بھی خراب امیج سامنے آتا ہے۔