Feb 13, 2022 09:41 pm
views : 634
Location : Different Places
Islamabad- Khanewal mob lynching: PM Imran Khan seeks report on police failure
ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سے کچلا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بات کہی ہےان کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمے داروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ میاں چنوں واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے،جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں معافی نہیں ملے گی۔
علامہ طاہر اشرفی پولیس کی تعداد کم اور مشتعل افراد کی تعداد زیادہ تھی،اگر کوئی جرم کرتا ہے تو پولیس اور عدالتیں موجود ہیں، انتظامیہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال سےآگاہ کررہی ہے،واقعہ میں ملوث ملزمان سمیت62افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی طرح کا گزشتہ روز میاں چنوں میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقدس اوراق کو جلانے کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
میاں چنوں کے نواحی علاقے تلمبہ میں اڈا 17 موڑ مدرسہ شاہ مقیم میں ایک نامعلوم شخص پر الزام لگایا گیا۔
الزام لگانے کے بعد ہجوم نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔