Feb 13, 2022 09:45 pm
views : 340
Location : Different Places
Islamabad- The fifth wave of corona virus continues inPakistan,Pakistan adds 3,206 new COVID-19 cases, 41 more deaths
کورونا کی پانچویں لہر نے مزید 41 افراد کی جان لے لی
کورونا کی پانچویں لہر نے مزید 41 افراد کی جان لے لی، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 206 مریض سامنے آ گئے۔
این
سی او سی کے مطابق کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار 772
ہو گئی ہے، 14 لاکھ 83 ہزار 798 شہری وبا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے
ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 398 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح
پانچ اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55
ہزار 304 کوروناٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 57
لاکھ 51 ہزار 321 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گذشتہ روز کورونا کے 4935 مریض صحت
یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 13لاکھ 75 ہزار
628 ہو گئی ہے،کورونا سے متاثر 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار
کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، سندھ میں 5 لاکھ 57 ہزار 931
کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 9 ہزار 758 اور بلوچستان سے اب تک 35 ہزار 56
کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 33 ہزار 37، گلگت بلتستان میں 11
ہزار 183 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 ہزار 862 ہو
گئی۔