تحریک انصاف نے 25 سالہ
جدوجہد میں ایسے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں,وزیر
اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 25 سالہ جدوجہد میں ایسے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں کہ ہمارے کارکن اور قیادت بالکل بھی نہیں گھبرارہے ، البتہ جو لوگ گھبرا رہے ہیں انہیں چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت خرابی کا خیال آگیا ہے اور وہ عیادت کے بہانے سیاسی رابطے کر رہے ہیں ، لیکن میں چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔
چین اس لئے ترقی کر رہا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہے ، ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں صرف اپنے اقتدار کے پانچوں سالوں میں کام کرنا ہوتا ہے ، ہماری سیاسی جماعتیں ایسے کسی کام کو چھیڑتی ہی نہیں کو پانچ سال میں مکمل ہوتا نظر نہ آتا ہو ، ہم اپنی قوم کیلئے نہیں بلکہ آئندہ الیکشن کیلئے کام کرتے ہیں ۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی جس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی اتنی ہی ضرورت ہے ،ہماری تھر ، بلوچستان سمیت مختلف مقامات پر زمین بنجر پڑی ہے جسے پانی کی ضرورت ہے ، اگر ان علاقوں میں پانی ہو تو ہماری برآمدت بڑھ جائے ، ہم جو دس ڈیمز بنانے جا رہے ہیں ان سے دس سال میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت دوگنا ہو جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پرویز الہٰی کے صاحب زادے مونس الہٰی نے وزیراعظم عمران خان کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔
مونس الہیٰ نے کہا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعظم سے تعلق بنا ہے اسے نبھائیں گے، وزیراعظم سے گزارش ہے ایک بار پھر پی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں۔