Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 14, 2022 06:27 pm views : 391

Islamabad - The US war on terror has given birth to terrorists, says PM Imran Khan
  • Urdu

دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ نے ہی دہشتگردوں کو جنم دیا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کیا اس وقت افغانستان میں طالبان کے سوا کوئی آپشن ہے؟ جلد یا بدیر انہیں تسلیم کرنا ہی پڑے گا، پڑوسی ملک میں بد ترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے، ہرکوئی افغان عوام سے متعلق تشویش میں مبتلا ہے، دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ نے ہی دہشتگردوں کو جنم دیا اور بطور اتحادی واشنگٹن کی پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالبان، بلوچ دہشتگرد تنظیمیں اور داعش پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں، کبھی نہ کبھی افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا، افغانستان پر معاشی دباؤ ڈالنے سے طالبان نہیں بلکہ افغان عوام کو ہی نقصان ہوگا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ہی دہشت گردوں کو جنم دیا، امریکا کو ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، امریکی بم دیہاتوں میں پھٹے جس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہوا، امریکی پالیسی کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا کیوںکہ ہم امریکا کے اتحادی تھے اورامریکا کی جنگ میں شمولیت کے بعد اسلام آباد قلعہ کا منظرپیش کررہا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین میں ہمارے سفیر سنکیانگ کے علاقے میں گئے، ہمارے سفیر کے مطابق سنکیانگ کی صورتحال مغربی ممالک کے بیانات سے مختلف ہے، مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے مطابق متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہورہا ہے، سنکیانگ اور کشمیر کی صورتحال کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، چین اورمغربی دنیا کے نقطہ نظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، ہم ایک اور سرد جنگ کی جانب بڑھ رہےہیں اور ہمیں دوسری سرد جنگ سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
سی این این کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں پہلے ہی 30 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں، بھارت میں آرایس ایس نظریہ کی حکمرانی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان میں خودکش حملوں کا آغازہوا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں معصوم لوگوں کی نسل کشی کررہا ہے، سابق صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آوازاٹھائی، بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved