پاکستان سے براہ راست
آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا
کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گا۔
پی آئی اے کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار دو پروازوں کیلئے بوئنگ777لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا کے علاوہ مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔