ہم ٹیکنالوجی سے فائدہ نہیں اٹھائیں
گے تو یہ آبادی بوجھ بن جائے گی، 22 کروڑ لوگ ہونے سے مارکيٹ بھی بڑی ہوتی
ہے جو کہ ملک کی بہت بڑی طاقت ہے
وزیرِاعظم نے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم “راست” کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر 2023ء میں جب ہماری کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تو میں صرف ایک چیز دیکھوں گا کہ ہماری حکومت میں غربت کم ہوئی یا نہیں کورونا کی وجہ سے امیرترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت تھوڑی سی کم ہوئی ہے اسے کامیابی سمجھتا ہوں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راست ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم میں انقلاب برپا کرے گا، راست کے چار خصوصی جزو ہیں، راست بالکل مفت اور تیز ترین سسٹم ہے جس میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں، اسکے علاوہ راست سے رقوم کی ادائیگی آسان ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں میں انہیں خبردار کررہا ہوں ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمارے پاس ان کا ڈیٹا آرہا ہے، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف ایف بی آر بہت جلد پہنچنے والا ہے،