لاہور کے ارحم اسامہ مہاریر کراچی کی کومل باوانی اور پشاور کے محمد عمیر نے عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سےبلند کردیا۔
اسلام آباد :ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلباء نےمیدان مارلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات میں پاکستانی طلبا نے بے مثال کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سےبلند کردیا۔
لاہور کے ارحم نے مین ٹیننگ فنانشل ریکارڈز امتحان میں سب سے زیادہ مارکس لیے جبکہ لاہور کے اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈفنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا۔
اسی طرح کراچی کی طالبہ کومل باوانی نے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا جبکہ پشاور کے محمد عمیر نے فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں عالمی سطح پر ٹاپ کیا۔
یاد رہے گذشتہ سال پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔