ایف آئی اےکی کارروائی کےدوران محسن بیگ کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ
ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپہ مارنے والی ٹیم پر براہ راست فائرنگ کی گئی اور ایک گھنٹے کی مزاحمت کے بعد محسن بيگ کوگرفتار کیا۔ حکام نے بتایا کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اے کے چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں محسن بیگ کو ہاتھ میں پسٹل لیے دیکھا جاسکتا ہے اور ويڈيو ميں کچھ لمحے بعد 2 فائر ہونے کی آواز آتی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا تھا کہ محسن بيگ نيوز ایجنسی اور ايڈور ٹائزنگ کا کاروبار کرتے رہے ہيں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محسن بيگ ہر حکومت سے فائدہ ليتے رہے ہيں اور انھوں نے يہ کوشش وزيراعظم سے بھی کی۔
وکیل کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ نہیں مانگے، ایس پی نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو گھر میں دھاوا بولنے کا حکم دیا اور سادہ کپڑوں میں افراد نے بچوں کو مارا، موبائل فون توڑے اور محسن بیگ کو ساتھ لے گئے