فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ-اسلام آباد ہائی کورٹ
فیصل واوڈاکی جانب سےوسیم سجادایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجازنہیں تھا اور فیصلےکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا 9فروری 2022 کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے کو پڑھ کر سنایا، وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا، جعلی بیان حلفی اوردہری شہریت پر فیصل واوڈا کو نااہل کیا گیا۔
وسیم سجاد ایڈووکیٹ نےسپریم کورٹ کےدوفیصلوں کاحوالہ دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کاکام شفاف الیکشن کرانا ہے، جس پر چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے کہا 3سال تک کیس چلتا رہا، فیصل واوڈا نے کب دہری شہریت چھوڑی اورالیکشن کی تاریخ بتا دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈاکی الیکشن کمیشن کےفیصلے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا