پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک اور فلک بوس پہاڑ پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔
اسکردو: ٹورسٹ پولیس گلگت بلتستان کے تعاون سے پاکستانی کوہ پیماؤں نے 5 ہزار میٹربلند پہاڑ پرسبز ہلالی پرچم لہرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا، حسن پیک کے نام سے دریافت پہاڑ سدپارہ گاوں سے 8 گھنٹے کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔
5 ہزارمیٹر بلند پہاڑ کو نیشنل ہیروحسن سدپارہ کے فرزند عابد سدپارہ، موسیٰ سدپارہ، صادق سدپارہ، اکبر سدپارہ، علی حیدر سدپارہ، سلیم سدپارہ، سر کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 پہاڑ ہیں، جن میں سے 5چوٹیاں پاکستان میں ہیں، ان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی، نانگا پربت بھی پاکستان میں ہیں، جب کہ باقی تین چوٹیاں گاشر برم ون، بروڈ پیک اور گاشر برم ٹو ہیں۔
پاکستان میں سات ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کی تعداد 108 ہے، جب کہ چھے ہزار میٹر اور اُس سے کم چوٹیوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلی سروے نہیں ہوا، گلگت سے40 کلومیٹر دور وہ مقام ہے، جہاں دنیا کے تین بڑے پہاڑی سلسلے کوہِ ہمالیہ، کوہ قراقرم اور کوہِ ہندوکش آپس میں ملتے ہیں۔