جامعہ کراچی میں 58سال بعد
پہلی باراسناد کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی شعبہ امتحانات کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، 58سال بعد جامعہ کراچی میں پہلی مرتبہ اسناد کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ نے کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اب اسناد میں موجود اردو میں کتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔
ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہوں گی۔ .
ڈاکٹر سید ظفر حسین نے مزید بتایا کہ یومیہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ڈگری کے حصول کیلئے فارم جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ اردو کتابت کے ذریعے یومیہ 300ڈگریوں کا اجراء ممکن ہوتا ہے۔
ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہے