وزیراعظم عمران خان نے ملک
بھر کے طلباء کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا۔عمران خان نے
کہا سکالر شپس کے ذریعےہم تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسکالر شپس میں پیسے ختم ہونے پر طلباء کو مشکلات کا سامنا تھا اور طلباء کی شکایات تھیں کہ اسکالر شپس میں نظر انداز کیا گیا، طلباء کی شکایات پر اسکالر شپس کا جدید نظام بنایا ہے اور ہم نے طے کیا ہے کہ کن شعبوں میں اسکالر شپس دی جائیں،اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کئی مضامین ایسے ہیں جن کی ملک سے ریلیوینس ہی ختم ہوگئی ہے،تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے لیکن حضورﷺ کی سیرت پر چل کر کامیابی ملتی ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کی اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشید ہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کیلئے نہیں ساری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکیلئے ہیں۔