کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 2.59روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، منظوری دسمبر2021کےفیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا جب کہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں کمی 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے،لائف لائن اور زرعی صارفین کے لیے نہیں ہوگی۔