اپوزیشن نے سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور ایوان میں فوری بحث کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپوزیشن نے سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور ایوان میں فوری بحث کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹ
کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن نے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے فوری بحث کروانے
کا مطالبہ کیا، ۔
ایوان میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی
پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر ماہ عوام پر قیمتوں کا بوجھ ڈالا
جا رہا ہے، یہ پہلی بار نہیں بڑھائی گئیں،
قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم
کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی
مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ دو ماہ میں
عالمی مارکیٹ میں 35 فیصد اضافہ ہوا، آج عالمی مارکیٹ میں 93 ڈالر فی بیرل
تیل کی قیمت ہے
ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں
قیمتوں میں کمی ہوگی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی، ذوالفقار علی
بھٹو نے بھی کہا تھا پٹرول مہنگا ہے ہم کیا کریں ؟ ہم بالکل یہ نہیں کہتے
کہ ہم کیا کریں۔