بینکنگ خدمات فراہم کرنے سے انکار پر سزا کا بل منظور-سینیٹ کمیٹی
سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) کی جانب سے پاکستان کو واپس بھیجے گئے 25 کروڑ ڈالر کی صورتحال اور تفصیلات سے متعلق تین روز کے اندر تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مختلف اراکین کی جانب سے کئی مواقع پر اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بینکوں کے امتیازی رویے جیسے کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے انکار وغیرہ جیسے معاملات اٹھائے جانے کے بعد بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021 چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے ہی سینیٹ میں پیش کیا تھا۔
کمیٹی نے ابتدائی طور پر ایک سال قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز پیش کی تھی جسے سینیٹرز کی سفارشات پر متفقہ طور پر بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا۔