پیٹرول بم گرنے کے بعد بجلی
کے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر سامنے اگئ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے
10 پیسے اضافے کا امکان اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی گئ
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی۔
نیپرا کاکہنا ہےکہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر سماعت 28فروری کو ہوگی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کےسوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔
واضح رہےکہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی ہے۔