پی ایس ایل 2022 کا میلہ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے پی ایس ایل7آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہونگے
کراچی کنگز کے خلاف 22 رنز کی شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرز وننگ ٹریک پر واپس آنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی جیت کے ساتھ پلے آف کی ٹکٹ کنفرم کرنے کی ٹھان لی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کو سبقت حاصل ہے جبکہ تین مرتبہ لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم روان سیزن میں یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور دوسرے جبکہ اسلام آباد چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان آج پی ایس ایل میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔